۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
السيد هاشم الحيدري: "الثأر لدماء الحاج قاسم سليماني وأبو مهدي المهندس لن يتحقق إلا بزوال إسرائيل وطرد أمريكا"

حوزه/ عراقی سیاسی اور مذہبی معروف عالم دین نے منامہ کے امام جمعہ کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرینی ظالم حکومت آل خلیفہ کا ہر غیر انسانی اور غیر منصفانہ عمل اس کے بوسیدہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیاسی اور مذہبی معروف عالم دین حجت الاسلام سید ہاشم الحیدری نے ایک بیان میں، آل خلیفہ کے حکام کی طرف سے الدراز نامی شہر میں واقع جامع مسجد امام صادق علیہ السلام کے خطیب حجت الاسلام شیخ محمد صنقور کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کی ظالم حکومت نے ایک مرتبہ پھر غاصب صہیونی حکومت کے اشارے پر، اس مجاہد عالم کو گرفتار کرکے ایک بہت بڑی غلطی اور ایک اور گناہ کا ارتکاب کیا ہے اور غاصب اسرائیلی حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک کر اپنی ذلت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

حجت الاسلام الحیدری نے اس بات پر زور دیا کہ بحرین کی ظالم و جابر حکومت کا ہر غیر انسانی اور غیر منصفانہ عمل اس کے بوسیدہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحرین کے مؤمن اور حسینی عوام، علماء اور مرد و خواتین، اس ظالم حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف ایک شکست ناپذیر قلعے کی مانند ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .